گلستان جوہر:اسپتال اورمسجدکے سامنے گٹرکاپانی جمع

219
گلستان جوہر: دارالصحت اسپتال اور مسجد عثمان غنیؓ کے سامنے سڑک پر گٹر کا پانی جمع ہے
گلستان جوہر: دارالصحت اسپتال اور مسجد عثمان غنیؓ کے سامنے سڑک پر گٹر کا پانی جمع ہے

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)دارالصحت ا سپتال کے عقب میں سیو ریج کا پانی رہائشیوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب واقع بلاک15 میں گٹر کا پانی نہ صرف گلیوں میں موجود ہے، بلکہ مسجد عثمان غنی کے اطراف میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہے ، راستہ گندے پانی سے بندھ ہونے کی وجہ سے جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جبکہ خواتین بالخصوص معصوم طلبہ و طالبات بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔کئی روز سے سیو ریج کا پانی موجود ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، گندا پانی گھروں کے دروازوں کے باہر تک کھڑا ہے۔خواتین ،بچے اور بوڑھے سب ہی گندے پانی میں سے گزر کر جانے پر مجبور ہیں۔واٹر بورڈ انتظامیہ نے شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا۔رہائشیوں نے وزیر بلدیات سندھ سے سیوریج کا مسئلہ فوری حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔