بلاول بھٹو کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ

213

 پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دیدی ہے جس میں نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو کو نوازشریف کی عیادت کی اجازت دے دی ہے اور بلاول آج شام 5 بجے نوازشریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔