خوشحالی مائیکروفنانس اورNAVTTCکے مابین شراکت داری 

117
خوشحالی مائیکروفنانس بینک اورNAVTTC کے مابین شراکت داری کے موقع پر تقریب میں گروپ
خوشحالی مائیکروفنانس بینک اورNAVTTC کے مابین شراکت داری کے موقع پر تقریب میں گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن NAVTTCنے شراکت داری کا اعلان کیا۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے اقدامات کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک NAVTTC کے Batch-1 سے فارغ ہونے والے فیشن ڈئزائین اور ڈریس میکنگ کورسز کے طلبا کو کاروبار شرو ع کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا ۔ اس سلسلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے 06مارچ ،2019کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کارپوریٹ آفس میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس اقدام کا مقصد ہنر مند اور باصلاحیت خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک غالب نشتر نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے درمیان ایوارڈ تقسیم کیے ۔ آزاد جمو ں کشمیر سے تہمینہ رفیق ، پنجاب سے ارم الیاس ، سندھ سے جمیلہ ، بلوچستان سے تمکین منیر اور خیبر پختونخواہ سے یاسمین بی بی نے ایوارڈ وصول کیے ۔