نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ،آئی بی جی یونائٹیڈ سیمی فائنل میں

133
نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ،دوسرے کوارٹرفائنل میں مہمان خصوصی قاضی امتیاز سید حر عباس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں 
نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ،دوسرے کوارٹرفائنل میں مہمان خصوصی قاضی امتیاز سید حر عباس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کے زیراہتمام جاری چوتھے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کا دوسراکوارٹرفائنل ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈگلبرگ میں برقی قمقموں کی روشنی میں دفائی چمپئین آئی بی جی یونائٹیڈ اور آرایم جی ماروکس کے درمیان کھیلاگیا۔آئی بی جی یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرایم جی ماروکس کو 5 رنز سے شکست دیکرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔آئی بی جی یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز اسکور کیا۔سید حر عباس نے 9 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 62،رانا روی کمار نے 5 چوکوں کی مدد سے16 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔جبکہ فیضان نبی نے 42 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آرایم جی ماروکس نے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان 160 رنز ہی بناسکی ۔ فرحان اسلم نے 3 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 66 رنزبناکہ ناٹ آؤٹ رہے،فرحان شفی نے 3 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ناصرجمال اور ناصراحمدنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس موقع پرنیشنل بینک کے ونگ ہیڈ قا ضی امتیازاحمدمہمان خصوصی تھے ۔