صومالیہ میں ایک اور بم دھماکا‘ 7 شہری مارے گئے

139
موغادیشو: ہول ناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں‘ سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے
موغادیشو: ہول ناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں‘ سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک اور بم دھماکے میں 7 شہری ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد سے بھری گاڑی صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ کے قریب کھڑی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے 10فوجی اہل کاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شہری دفاعی ٹیم کے عہدے دار زکریا احمد نے بتایا کہ چند زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اور 140زخمی ہوچکے ہیں۔