کراچی ایڈمن سوسائٹی میں الخدمت ہیلپ سینٹر کا آغاز

118
یوسی چیئرمین جنید مکاتی کراچی ایڈمن سوسائٹی میں الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں
یوسی چیئرمین جنید مکاتی کراچی ایڈمن سوسائٹی میں الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمن سوسائٹی میں جماعت اسلامی کے تحت الخدمت ہیلپ سینٹر کا آغاز ہوگیا ۔جمشید ٹاؤن کی یوسی 12کے ناظم سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اور جماعت اسلامی کے رہنما جنید مکاتی نے الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔ الخدمت ہیلپ سینٹر کے تحت علاقہ مکینوں کے لیے واکر، بیساکھی، وہیل چیئر ،کموڈ چیئر کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ الخدمت میت سروس بھی شروع کی گئی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں مقام اور بے لوث جذبہ کے تحت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ جنید مکاتی نے بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام جمشید ٹاؤن اورکراچی ایڈمن سوسائٹی کے شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے لیے سود مند اقدامات کریں اور پولیس کے محکمے کو سیاسی اثر ورسوخ سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔