اسلامیات کانصاب ہرسطح پر نافذکیاجائے ،تنظیم اساتذہ

139
پریس کلب:تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں
پریس کلب:تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان کے قیام کو 50بر س ہو گئے اس دورن تنظیم نے قومی تعلیمی پالیسیوں،کیریکولمتیاری،تعلیمی اورکشاپس،نصاب سازی ،پیشہ ورانہ اداراجاتی انتخابات،ٹیکسٹ بکس کا تنقیدی جائزہ ہو یا تعلیمی اصلاحات کی تجاویز یاقومی وبین الاقوامی تعلیمی کانفرنسز ہر پہلو سے تنظیم آگے رہی ۔ یوم تاسیس تنظیم اساتذہ پاکستان کی گولڈن جوبلی سیشن کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر ابو عامر اعظمی صدر تنظیم اساتذہ سندھ، امتیاز فاطمہ صدر خواتین ونگ و دیگرذمے داران نے تنظیم اساتذہ سندھ کے وہ احباب جو اس دنیا سے چلے گئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔تنظیم کے ذمے داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویز دی کہ کریکولم ونگ وزارت تعلیم اور وزارت مذہبی امور کے تحت قرآن اور اسلامیات کے وضع کردہ نصابات کوہرسطح پر نافذ کیا جائے ۔اس نصاب کو سرکاری اور پرائیویٹ تمام تعلیمی اداروں کو اپنانے کا پابند کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ اسلامی طریق زندگی ،بذریعہ تعلیم اور قومی زبان، تدریس،تحقیق اور امتحانا ت کا ذریعہ ہیں اس لیے اسے اہمیت دی جائے اور اساتذ ہ کی تربیت کرنے کے ساتھ تعلیم میں میرٹ کو نافذ کیا جائے ،انہوں نے کالجوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے ، پرائمری ، ثانوی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔