مدرسہ تفہیم القرآن کورنگی میں سالانہ جلسہ تقریب اسناد

117
مدرسہ تفہیم القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کامیاب طلبہ،اساتذہ اور مہمانان کے ساتھ گروپ فوٹو
مدرسہ تفہیم القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کامیاب طلبہ،اساتذہ اور مہمانان کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مدارس اسلام کے بیس کیمپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کو سربلندی حاصل ہوگی۔ دینی مدارس کے خلاف سازش کرنے والے خود تباہ و برباد ہوجائیں گے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے مدرسہ تفہیم القرآن مسجد جمیل کورنگی میں سالانہ جلسہ اور تقسیم انعامات کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر الخدمت مدارس تفہیم القرآن کراچی کے ناظم مولانا قاسم رشید ،الخدمت مدارس ضلع کورنگی کے نگراں قاری منصور ،مہتم مدرسہ مسجد جمیل قاری رحیم الحسن نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر حفظ اور قرآن ختم کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔