سید عبد الرشید پر حملہ غنڈہ گردی ہے، سراج الحق

153

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ و دیگر رہنماؤ ں کی طرف سے سندھ اسمبلی میں ایم ایم اے کے رکن سیدعبدالرشید پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی فلور پر غنڈ ہ گردی اور مار دھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیدعبدالرشید سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے تھے جنہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی۔جو سراسر جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غنڈہ گردی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔