بھارت کےجنگی جنون نے جینٹل مین گیم کو داغ دار کردیا

251

رانچی : بھارت کا کھیل سے کھلواڑ، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے آرمی کیپ کا استعمال کرکے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے کا میچ شروع ہونے قبل سابق کپتان اوربھارتی فوج کے اعزازی لیفٹینٹ مہندر سنگھ دھونی نے دیگر کھلاڑیوںمیں کیپ تقسیم کیں جبکہ کمنٹری باکس میں سنیل گواسکر نے کیپ تقسیم کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوجی طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس میں دو پائلٹس کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2 طیارے تباہ کردیئے گئےتھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ ماہ سے سرحدوں پر دباؤ کی صورتحال ہے ۔