ایس پی سہائے عزیز کا اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ

217

 آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر خاتون آفیسر ایس پی سہائے عزیز نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مزید مضبوط اور با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کانسٹیبلز کم کرکے اے ایس آئی کی سیٹیں بڑھائیں گے جب کہ کیئر سینٹر بھی بنائیں گے جہاں خواتین اہلکاروں کے لیے روم ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا سندھ پولیس میں پہلی بار خاتون افسر نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا ایس پی سہائے عزیز نے ایس آئی یو ٹی کو اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔