افضل کوہستانی قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

230

خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق افضل کوہستانی کیس کی ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم معصوم خان کو پالس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزم سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افضل کوہستانی قتل کیس کا وزیراعلی نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزم جلد ازجلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، حکومت افضل کوہستانی کے خاندان کو انصاف دلائے گی۔