الخدمت کے تحت سفید موتیا کے25 مریضوں کا مفت آپریشن کیا گیا،ناصر حسن 

171
الخدمت کے تحت یوسی 18 لانڈھی میں لگائے گئے آئی کیمپ کے مریضوں کا موتیا آپریشن کے بعد گروپ فوٹو
الخدمت کے تحت یوسی 18 لانڈھی میں لگائے گئے آئی کیمپ کے مریضوں کا موتیا آپریشن کے بعد گروپ فوٹو

کراچی (پ ر) الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے تحت لانڈھی بابر مارکیٹ یوسی 18 میں لگائے گئے مفت آئی کیمپ میں مریضوں کے معائنے کے بعد اُن کا سفید موتیا فیکو آپریشن کیا گیا۔ لانڈھی سے تمام مریضوں کو گلستان جوہر آئی ہسپتال پہنچایا گیا اور اُن کا ماہر ڈاکٹروں نے آپریشن کیا۔ تمام مریضوں کو اُن کے گھروں پر واپس پہنچایا گیا۔ الخدمت کے ناظم ناصر حسن انصاری نے کہا کہ آنکھوں کے بڑھتے ہوئے امراض کے خاتمے کے لیے الخدمت کام کررہی ہے اور ہر ہفتے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں آئی کیمپ لگائے جارہے ہیں اور سفید موتیا کا بذریعہ فیکو مفت آپریشن کیا جارہا ہے۔ 25 مریضوں کا فیکو آپریشن کیا گیا ہے اور اب تک 200 کے قریب مریضوں کے مفت آپریشن کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت غریب اور مفلوک الحال عوام کے لیے بلاتفریق خدمت کررہی ہے۔