دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے ،نیول چیف 

184
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں، جارحیت نہیں چاہتے لیکن اگر دشمن نے پہل کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی اب دوز کا بروقت سراغ لگانا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی تنصیبات پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ،انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشن تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے افسروں اور نوجوانوں سے ملاقات کے دوران آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا ۔
سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے موجودہ صورتحال میں افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت انتہائی مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھاہم امن پسند ملک ہیں  مگر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی انتہائی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا غیر متزلزل ایمان ،ہمت اور وطن کی حفاظت کا جذبہ ہماری صلاحیتوں کو استحکام عطا کرتا ہے ۔