ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں‘ڈاکٹر امیر شیخ

64
کراچی: ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ رینجرز حکام کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کررہے ہیں
کراچی: ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ رینجرز حکام کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے روپ میں دہشت گردی کی کاررووائیاں کر سکتے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ مشکوک شخص یا چیز کو دیکھیں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد رینجرز سندھ ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہاس مرتبہ کراچی میں8 میچز منعقد ہوں گے،پی ایس ایل کے میچز کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔مقابلوں کے دوران پولیس13ہزار افسران اور اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ملکمیں کرکٹ کی واپسی ایک اچھا شگون ہے،میچزکے دوران پولیس کے13 ہزار افسران واہلکار جبکہ پاکستان رینجرز کے2500 افسران و اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے،سادہ لباس اہلکار اور دیگر قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے،سی سی ٹی وی کیمروں کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے جو کہ3مختلف مقامات سے کنٹرول کیا جائے گا۔