چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

49
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اورپاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اورپاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے منگل کو ائر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم مقاصدکو خاک میں ملا دیا۔