محسن شیخانی کی والدہ انتقال کرگئیں، مختلف شخصیات کااظہار تعزیت

82
کراچی: آباد کے پیٹرن ان چیف محسن چیخانی اور معروف بزنس مین حنیف شیخانی کی والدہ کا جسد خاکی آخری آرام گاہ لے جایا جارہاہے، چھوٹی تصویر میں نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے
کراچی: آباد کے پیٹرن ان چیف محسن چیخانی اور معروف بزنس مین حنیف شیخانی کی والدہ کا جسد خاکی آخری آرام گاہ لے جایا جارہاہے، چھوٹی تصویر میں نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈولپرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیئرمین محسن شیخانی کی والدہ رضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کرگئیں ، ان کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب آرمی آفیسرزہاؤسنگ اسکیم مسجد البیت السلام میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات ،تاجر تنظیموں کے رہنماؤں ، اخبارات کے مالکان، پولیس افسران ،بلڈرزاوربیوروکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نماز میں شرکت کرنے والوں میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ ،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان، پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر صغیر، آبادکے چیئرمین حسن بخشی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی، سابق ڈائریکٹر مسعود عباس ، معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی، معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور الائیڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ دریں اثنا محسن شیخانی سے ان کی والدہ کی وفات پر ایمل بلڈرز کے افضل حمید ، اشرف حمید، فلک ناز کے فیاض ، سم سم بلڈرز کے آصف سم سم، تالو بلڈرز کے جنید تالو، کنگ بلڈرز کے ڈاکٹر طلحہ اور اویس مفتی، عائشہ بلڈرز کے خورشید عالم اور حنیف میمن، گوہر گروپ کے حنیف گوہر، یحییٰ پولانی سمیت کئی افراد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔