سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑدیا

183

26 فروری 2019 کو بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے شمال مشرقی علاقےبالاکوٹ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا ۔

الجزیرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا  ہے کہ بھارت کا دعویٰ مضحکہ خیزاور جھوٹا ہے۔غیر ملکی ٹی وی نےنجی سیٹلائٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تازہ تصاویر میں  بھارتی دعوے کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئےواضح کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں جس مقام کو نشانہ بناکر  سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا  اس مقام پرتاحال تعمیرات قائم ہیں جس کی بنا پر بھارت کی جانب سے کئی محاذوں پر پسپائی کے بعد اس قسم کے دعوے اپنی سبکی مٹانے کے سوا کچھ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کمپنی نے  حالیہ  جائزے کے بعد تصاویر جاری کرتے ہوئےبالاکوٹ میں بھارتی حملے میں کسی بھی نقصان کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ 26 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے  حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارے ناپاک ارادوں کے ساتھ پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تاہم پاک فضائیہ کے طیاروں کی بروقت اڑان پر بھارتی طیارے مذکورہ مقام پر پےلوڈ پھینکتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

بھارتی پائلٹوں کی بوکھلاہٹ کے نتیجے میں پھینکےگئے پے لوڈ سے صنوبر کے درجنوں قیمتی درخت تباہ ہوگئے تھے جب کہ ایک کوے کی موت واقع ہوئی تھی۔