ایران میں امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 5 افراد ہلاک

80
ایران: تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے میں لاشیں تلاش کی جارہی ہیں
ایران: تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے میں لاشیں تلاش کی جارہی ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے مغربی علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں سوار 5افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ صوبہ بختیاری میں چاہ ارامحل میں پیش آیا، جب کہ ہیلی کاپٹر ایک حاملہ خاتون کو لے جانے کے لیے محو پرواز تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں چند برس کے دوران میں کئی پرانے طیارے اور ہیلی کاپٹر فنی خرابی یا دیگر وجوہ کی بنا پر گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی طویل عرصے سے جار ی پابندیوں کی وجہ سے مغربی ممالک سے نئے طیارے یا فاضل پرزہ جات خرید نہیں سکتا اور یوں وہ پرانے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ہی گزارہ کررہا ہے اور وہ فنی نقائص کی بنا پر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔