اقامت دین کی جدوجہد اسلامی تحریکوں کا بنیادی کام ہے‘ منور حسن

118
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن،اسامہ رضی ،شاہ نواز فاروقی ،ڈاکٹر عابد ہ سلطانہ ،ڈاکٹر جہاں آرا لطفی و دیگر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن،اسامہ رضی ،شاہ نواز فاروقی ،ڈاکٹر عابد ہ سلطانہ ،ڈاکٹر جہاں آرا لطفی و دیگر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کے کرنے کا بنیادی کام ہی اقامت دین ہے ،دنیا بھر میں اسلامی تحریکیں زیر بحث ہیں جوکہ خوش آئندامر ہے،مجھے خوشی ہے کہ آج کے دور میں بھی لوگ اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور اس طرح کے موضوعات پر کتابیں لکھنا ہما رے لیے بڑی رہنمائی ہے،آج پو ری دنیا اسلامی تحر یکوں سے سوالات کر رہی ہے ہمیں ان سوالوں کے صحیح جواب کے لیے اپنے آپ کو تیا ر کرنے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کی جدید تحر یکیں کے موضوع پر کتاب لکھنے والی مصنفہ ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس طرح کے موضوعات پر اب کم کتابیں لکھی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کریسنٹ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کی تحر یر کردہ کتاب ’’عالم اسلام کی جدید تحریکیں‘‘ کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے معروف کالم نگار ، دانشور ،سینئر صحا فی و شا عرشاہ نواز فاروقی ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسا مہ رضی ، کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر عابدہ سلطانہ اور ڈاکٹر حسام الدین منصوری شامل تھے۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض نے ڈاکٹر محمدبلال نے ا نجام دیے۔ اس علمی و ادبی تقریب میں صحافت، شعر و ادب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ یہ کتاب تعصب سے پاک اور گزشتہ صدی کی تمام اہم تحریکوں کا احاطہ کرتی ہے جو ہر تحریکی فرد کی لائبریری میں ہونی چاہیے۔معروف کالم نگار اور دانشور شاہ نواز فاروقی نے کتاب کا بھرپور علمی و تنقیدی جائزہ پیش کیا اور اگلے ایڈیشن میں علامہ اقبال اور اکبر الہ آبادی کی شخصیات کے کارناموں کابھی احاطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈاکٹر جہاں آرا لطفی نے کتاب کو گراں قدر سرمایہ قرار دیا اور جمال الدین افغانی اور اسماعیل راجحی کی تحاریک کے کتاب میں تذکرے کو بے حد سراہا۔کتاب کی تقریب رونمائی میں شریک مہمانوں سید منور حسن ، ڈاکٹر اسا مہ رضی ،شاہ نواز فاروقی، پروفیسر سلیم مغل ، عائشہ منور ، تحسین فاطمہ ، امت الرقیب اور مبین طاہرہ کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔آخر میں ڈاکٹر عابدہ سلطانہ نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔