ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاآن لائن سسٹم خراب، شہریوں شدید مشکلات کا سامنا،

68

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاتیسر ٹاؤن میں سستے رہائشی اسکیم کا آن لائن سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے درخواست گذارو ں کوآن لائن فارم جمع کروانے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاتیسر ٹاؤن میں سستے رہائشی اسکیم کے حوالے سے ویپ پیچ پر آن لائن فارم تک عوام کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف درخواست فارم جمع کروانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ایم ڈی اے کی جانب سے کم شاخوں کے حامل نجی بینک کے انتخاب کی وجہ سے نجی بینکوں کے برانچوں میں عوام کا رش لگ گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آن لائن سسٹم میں خرابی کے بعد ویپ پیچ پر مینشن موڈ کا ٹائل آویزاں کر دیا گیا ہے۔ یکم مارچ کو رہائشی پلاٹوں کی اسکیم کے اعلان کے بعد سے ہی آن لائن سسٹم میں خرابی کی شکایت موصول ہو رہی تھی، 

واضح رہے کہ ایم ڈی اے نے درخواست فارم ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ www.taisertown.com.pk اورwww.mda.gos.pkپر دستیاب ہو نے کا اعلان کیا تھا،

تاہم دونوں ویب سائیڈ پر آن لائن فارم دستیاب نہیں ہے،اس حوالے سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم کی اپ گریڈیشن اور عوام کا ٹر یفک زیادہ ہو نے کی وجہ سے عارضی تعطل پیدا ہو اہے جو جلد دور ہو جائے گا،