ٓٓآل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ، سول ایوی ایشن اور ماریپور بلوچ کا میچ برابر

135
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ سول ایوی ایشن اور ماریپور بلوچ ڈسٹرکٹ ویسٹ ٹیموں کا گروپ فوٹو
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ سول ایوی ایشن اور ماریپور بلوچ ڈسٹرکٹ ویسٹ ٹیموں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کالونی اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کالونی اسپورٹس ملیر کے سبزہ زار اسٹیڈیم میں گروپ سی کا لیگ میچ سول ایوی ایشن اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مایہ ناز ٹیم ماریپور بلوچ کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک بغیر گول کے برابررہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین فٹبال سے خوب داد حاصل کی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ رہا ایک دوسرے کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے ماریپور بلوچ کی جانب سے اسٹرائیکرز شاکر لاشاری اور شاکر عبداللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔