ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،

112

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کی تحر یر کردہ کتاب ’’ عالم اسلام کی جدید تحریکیں‘‘ کی تقریب رونمائی گزشتہ روزکریسنٹ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں منعقد میں منعقد ہو ئی۔

تقریب مہمان خصو صی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں معروف کالم نگار ، دانشور ،سینئر صحا فی و شا عرشاہ نواز فاروقی ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسا مہ رضی ، عالم اسلام کی جدید تحریکیں کی کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر عابدہ سلطانہ ،ڈاکٹر حسام الدین منصوری اور ڈاکٹر محمد بلال شامل تھے۔

تقریب میں میزبانی کے فرائض نے ڈاکٹر محمد بلال نے ا نجام دیئے۔ اس علمی و ادبی تقریب میں صحافت،شعر و ادب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ عالم اسلام کی جدید تحر یکیں کے موضوع پر کتاب لکھنے پر میں مصنفہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس طرح کے موضوعات پر اب کم کتابیں لکھی جارہی ہیں،

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کے کرنے کا بنیادی کام ہی اقامت دین ہے ،دنیا میں اسلامی تحریکیں زیر بحث ہے جو خوش آئین ہیں،مجھے خوشی ہے کہ آج کے دور میں بھی لوگ اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور اس طرح کے موضوع پر کتاب لکھنا ہما رے لئے بڑی رہنمائی ہے،

آج پو ری دنیا اسلامی تحر یکوں سے سوالات کر رہے ہے ہمیں ان سوالوں کے صیح جواب کے لئے اپنے آپ کو تیا ر کرنے کی ضرورت ہے،

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب تعصب سے پاک اور گذشتہ صدی کی تمام اہم تحریکوں کا احاطہ کرتی ہے جو ہر تحریکی فرد کی لائبریری میں ہونی چاہیے۔

معروف کالم نگار اور دانشور شاہ نواز فاروقی نے کتاب کا بھرپور علمی و تنقیدی جائزہ پیش کیا اور اگلے ایڈیشن میں علامہ اقبال اور اکبر الہ آبادی کی شخصیات کے کارناموں کابھی احاطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈ

اکٹر جہاں آرا لطفی نے کتاب کو گراں قدر سرمایہ قرار دیا اور جمال الدین افغانی اور اسماعیل راجحی کی تحاریک کے کتاب میں تذکرے کو بے حد سراہا۔

کتاب کی تقریب رونمائی میں شریک مہمانو ں سید منور حسن ، ڈاکٹر اسا مہ رضی ،شاہ نواز فاروقی،پروفیسر سلیم مغل ، عائشہ منور صاحبہ ، تحسین فاطمہ صاحبہ، امت الرقیب اور مبین طاہرہ کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

آخر میں ڈاکٹر عابدہ سلطانہ نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میں تمام لو گوں کی انتہا ئی مشکور ہوں جنہوں نے میری چھوٹی سے تقریب کو چا ر چاند لگایا ہے۔