شہید حوالدارعبدالرب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

267

تونسہ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ کے گاں بستی نتکانی میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔