پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر کی واپسی کی تیاری

368

پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو جرمن  سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر پاکستانی مداحوں کو مایوس کردیا،چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں۔

جر من سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔