امیر قطر کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے تعاون کی پیشکش

184

امیر قطر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کرنے کے لئے تعاون کی پیشکش کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابظہ ہوا،جس میں دو طرفہ باہمی امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

امیر قطر نے کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہااور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کی تعریف کی۔ امیر قطر نے خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا ،اور پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔