وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور جدہ چیمبر میں سرمایہ کاری پر اتفاق

385
صدرFPCCI انجینئر داروخان اچکز ئی نا ئب صدر جدہ چیمبر مزین ایم بیٹرجی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں
صدرFPCCI انجینئر داروخان اچکز ئی نا ئب صدر جدہ چیمبر مزین ایم بیٹرجی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

 

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکز ئی جو اس وقت سعودی عر ب کے دورے پر ہیں جہاں وہ جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 75ویں تقر یبا ت میں شر کت کے دوران جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نا ئب صدرشیخ مزین ایم بیٹر جی سے ملاقا ت کی ۔میٹنگ کے دوران پاکستان اور سعود ی عر ب کے درمیان دو طر فہ تجا رت کے فرو غ کے لیے مختلف تجا ویز پر غور کیا گیا اور اس کے علاوہ سعودی شہز ادہ محمد بن سلما ن کے حالیہ دور ہ پاکستان کے دوران مختلف مفا ہمتی یا دداشت کے معاہد ہ پر دستخط کیے گئے زیر غور آئے ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو نو ں ممالک کے چیمبرز کے در میان کا رو باری برادری کے تعلقا ت کو مزید فروغ دیا جا ئے جس میں بز نس کمیو نٹی کو facilitate کیا جا ئے گا دو نو ں ممالک کے در میان با ہمی تجا رت اور سر مایہ کا ری کے نئے مواقع تلا ش کیے جا ئیں گے اور جو اینٹ بز نس کو نسل کو مزید فعا ل بنا یا جا ئے تا کہ بز نس کمیونٹی کے در میان تعلقا ت بحال ہو اور جلد ہی ایف پی سی سی آئی اعلیٰ سطحی کا وفد سعو دی عرب بھیجے گا ۔ دو نو ں ہم منصبو ں نے سی پیک کی مد میں ہو نے والی سر مایہ کا ری کو بھی زیر غور لا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ٹیکسپو 2019 نما ئش کے لیے جدہ چیمبر آف کامر س کو بھی دعوت دی ، اس کے علاوہ اسلامک چیمبر آف کامر س انڈسٹری اینڈ زراعت کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی ایف پی سی سی آئی کے صدر نے تفصیلی ملا قا ت کی اور کہاکہ آئند ہ ما ہ مصر کے شہر قا ہرہ میں ہو نے والے اسلامک چیمبر کی ایگز یکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کا اجلا س جو کے 2سے4 ما رچ 2019 کو منعقد ہو رہا ہے سے متعلق معاملا ت غو ر کیے۔