پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیاگیا

105
لاہور: وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران یہ فیصلہ کیاگیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں نہ بنا نے کی ہدایت کردی جبکہ رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاؤ کے بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آج سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔