کراچی میں پی ایس ایل سیزن فورکے پانچ میچزکے لیے ٹریفک پلان مرتب کرلیاگیا ہے ،

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی ایس ایل سیزن فورکے پانچ میچزکے لیے ٹریفک پلان مرتب کرلیاگیا ہے ۔شائقین کے لیے پانچ پارکنگ پوائنٹ کاانتظام ہوگا۔اسٹیڈیم آنے والے شہریوں کواصل شناختی کارڈ اورٹکٹ اپنے ہمراہ رکھنالازم ہوگا۔شٹل سروس کے ذریعے شہریوں کوپارکنگ پوائنٹ سے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گاجبکہ دوہزارٹریفک پولیس کی نفری مامورہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچ میچوں کے لیے کراچی میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔پی ایس ایل کے میچزکے حوالے سے ٹریفک پولیس نے انتظامات کرلیے ہیں۔سات، دس، تیرہ، پندرہ اورسترہ مارچ کوکراچی میں پی ایس ایل کے میچزہونگے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ میچزدیکھنے کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں،حکیم سعید گراؤنڈ،جامعہ ارود گراونڈ،اتوار بازار گراؤنڈاور غریب نوازگراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے جہاں سے شٹل سروس شائقین کوفراہم کی جائے گی۔

ڈی آئی جی جاوید مہرنے کہا کہکوشش کی گئی ہے شہریوں کوکم سے کم مشکلات کاسامناہو، آغازخان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والے افرادباآسانی نیوٹاون کٹ والا راستہ اختیارکرسکیں گے۔اسٹیڈیم آنے والے شائقین کوٹکٹ اور اصل شناختی کارڈاپنے ہمراہرکھنا لازم ہوگا، جبکہ ٹریفک کی سیکورٹی کے ماموردوہزار نفری میں سات ایس ایس پیز اور بیس ڈی ایس پیزشامل ہیں، میچزکے دوران ٹریفک پولیس کے تمام ہیلپ لائن نمبر24 گھنٹے آن ہونگے ۔

انہوں نے ٹریفک پلا ن کے حوالے سے بتایا کہ ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔ضلع ملیر اور شرقی کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔ 
ضلع شرقی ا ور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ،ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر درج بالا گرانڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا ۔

ضلع جنوبی سٹی ، اور کورنگی و ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل ۔شارع قائدین۔ اللہ والی چورنگی ۔ سوسا ئٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر ۔ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے۔یا شارع فیصل ، ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 کا راستہ اختیار کریں۔

ضلع وسطی اور غربی ویسٹ کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے ۔

انہوں نے متبادل راستوں کے بارے میں بتایا کہ شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانب اسٹیڈیم عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارساز ،ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹان ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی
پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ آغا خان ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والے حضرات نیو ٹان تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ انکی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لیے موجود ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔