مشیرانِ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد ترکی پہنچ گئے

151
انقرہ: ٹرمپ کے مشیر و داماد جیرڈ کشنر تُرک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کررہے ہیں
انقرہ: ٹرمپ کے مشیر و داماد جیرڈ کشنر تُرک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض ؍ انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مختلف ممالک کے لیے دیگر مشیروں نے ریاض میں سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے صدر کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ اور ایران کے لیے مندوب برائن ہک سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل کی بحالی کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ایران کی عرب ممالک میں مداخلت اور شام کی صورتحال بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کی، جس میں ترک وزیر خزانہ کے علاوہ امریکا خصوصی نمایندے جیسن گرین بیلٹ اور برائن ہک بھی موجود تھے۔ اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اسرائیل ۔ فلسطین تنازع کے حل کے لیے انقرہ اور واشنگٹن کی جانب سے ہونے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی ممکنہ سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔