ابھی نندن کی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا جائے، بھارت کی یوٹیوب سے اپیل

303

مودی سرکار نے یوٹیوب کو پاکستان میں گرفتاراپنے پائلٹ کی ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے انفرمیشن اینڈٹیکنالوجی نے دینا کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان میں گرفتار بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی11 ویڈیوز کو فوری طور پرہٹائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی وزیر نے سرچ انجن گوگل سے بھی اس بارے میں رابطہ کیاہے۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئےجہاں تک ممکن ہوگا جائز درخواستوں پر غور کرتے ہوئے اس  مواد کو ہٹا دے گی۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جب کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔  اس کے بعد پاکستان نے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو کوصارفین کی جانب سے فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر سمیت کئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئرکیاجارہا ہے جو بھارت کے لیے پوری دنیا میں سبکی کا باعث بن رہی ہے۔