بھارت کو ایک اور جھٹکا؛ پاکستان نے او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

301

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی۔ بھارت نے فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے پاکستان میں بم گرائے۔ بھارت نے دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی کی۔ بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی۔ بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا۔ پاکستان نے بھارت کوامن کیلئے  متوازن پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کے لیے بھی تعاون کی پیش کش کی۔ افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں۔ پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندرمودی بھارت میں اپوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کافی عرصے بعد ایک پیج پرہے۔ پومپیواورزلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کرداراداکررہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کواوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔ بھارت جب اورجہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے جب کہ روس نے پاک بھارت مذاکرات کیلئے  ثالثی اورمیزبانی کی پیش کش کی۔