ابھینندن کی رہائی، بھارتی عوام عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

298

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی کے فیصلے پر بھارتی عوام سراپا شکر گزار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی نندن کی رہائی کے فیصلہ آتے ہی بھارتی عوام پلے کارڈز سڑکوں پر نکل آئی ،پلے کارڈز پر ‘تھینک یو عمران خان’ کے نعرے درج تھے ۔ اس کے برعکس بھارتی میڈیا اور مودی سرکار تاحال ابھینندن کی رہائی کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں۔

واضح ہوکہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو کچھ دیر میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا جائے گا جس کا فیصلہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا اور پارلیمنٹ سے اپنے اس فیصلے کی منظوری بھی حاصل کی تھی۔