سانپ کے ڈسے شوہر نے ساتھ مرنے کےلیے بیوی کو کاٹ لیا

208

اکثر جوڑے ساتھ جینے مرنے کی قسیں کھاتے ہیں مگر ایک شخص نے اسے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا یا وہ بیوی کو دنیا میں تنہا چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

بھارت میں پیش آئے ایسے واقعہ کو پڑھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے۔

درحقیقت ایک شخص کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا تو اس نے مرتے مرتے سوچا کہ بیوی کو بھی ساتھ لے کر جاؤں تو اس نے اپنی بیوی کی کلائی پر کاٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع سمستی پور میں پیش آیا جہاں شنکر رائے نامی شخص کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا ۔

کچھ گھنٹوں کے اندر اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور جب اسے لگا کہ اب زیادہ وقت نہیں تو اس نے اپنی بیوی امیری دیوی کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا کہ اس کی آخری خواہش ہے کہ ہم دونوں اکھٹے مریں۔

اس کے بعد شنکر نے اپنے دانت اس توقع کے ساتھ اپنی بیوی کی کلائی میں دھنسا دیے کہ اس کے جسم میں موجود زہر امیری دیوی میں منتقل ہوجائے گا اور وہ دونوں مرجائیں گے، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹروں نے وہاں پہنچ کر دونوں کو ہسپتال پہنچایا، جہاں زہر کے باعث شنکر ہلاک ہوگیا مگر اس کی بیوی کو بروقت بچالیا گیا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے کہا کہ وہ اس سے بہت محبت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہماری زندگی کا اختتام ایک ساتھ ہے، پھر میری کلائی پکڑ کر کاٹ لیا اور میں نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی’۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوگیا تھا کہ خاتون کو بچانا ممکن ہے کیونکہ اس کا علاج بروقت شروع ہوگیا تھا اور اب وہ محفوظ ہے۔

بھارت میں سانپوں کے ڈسنے سے کافی اموات ہوتی ہیں اور 2017 میں ایک ہزار اموات کو ریکارڈ کیا گیا۔