جمعیت جامعہ کراچی کی جانب سے500طالبات کو حجاب کا تحفہ پیش کیا گیا،

82

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام 14فروری “حیاء ڈے”کے طور پر منایا گیا آرٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس سے خواتین کی تنظیم کی رہنما،نگہت جہاں، معروف اسکالر فصیح اللہ حسینی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی شیخ عاشر سلیم نے طلباء سے خطاب کیا ۔ 

طلباء سے خطاب کر تے ہوئے فصیح اللہ حسینی نے کہا کہ، تمام کائنات میں محبت کا حقدار صرف اور صرف اللہ تعالی ہیں، تمام انسانیت میں محبت کے اہل اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور تمام زندہ انسانوں میں محبت کے سب سے اہل تر افراد ہمارے والدین ہیں ۔

جامعہ کراچی ناظم شیخ عاشر سلیم نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشروں میں عورتوں کی عزت اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے جس کا اندازہ ہم امریکی صحافی مریم ریڈلی کے بیان سے لگا سکتے ہیں،

کا نفرنس کے اختتام پر کا نفرنس میں شریک 500 سے زائد طالبات کو اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے حجاب کا تحفہ پیش کیا گیا۔