امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے اپناقبلہ درست کرلیں، اورنگزیب فاروقی 

57
اہلسنت و جماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی مظاہرین سے خطاب کررہے ہیں
اہلسنت و جماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی مظاہرین سے خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدمیں اہلسنّت ذمے داران وکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ،رہنماؤں وکارکنان کولاپتا کیے جانے ،قاتلوں کی عدم گرفتاری ،انہیں کھلی چھوٹ دیے جانے اوررہنماؤں کو سیکورٹی فراہم نہ کیے جانے کیخلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان نے کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،سنی علماء کونسل کے رہنما سیدمحی الدین شاہ،مولاناعادل عمر، سنی ایکشن کمیٹی کے رہنما شکیل فاروقی و دیگررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ،ہماری امن پسندی کی گواہی ہرفرداورادارہ دیتاہے اس کے باوجودہمیں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے‘ اعلیٰ حکام اہلسنّت کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کانوٹس لیں۔ علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت اہلسنّت والجماعت کے قائدین وذمہ داران کوفوری فول پروف سیکورٹی فراہم کیے جائیں،بصورت دیگراگرقائدین کوکسی قسم کاکوئی نقصان پہنچاتواس کی ذمے داری وزیراعلیٰ سندھ،گونرسندھ آئی جی سندھ سمیت وفاقی اورصوبائی حکومتوں پرعائدہوگی۔حکومت سمیت تمام ادارے اہلسنّت کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں۔