حکومت سندھ نے واٹربورڈ کے سینئر افسر اسداللہ خان کو واٹربورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقررکردیا ہے ،

72

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے واٹربورڈ کے سینئر افسراور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسداللہ خان کو واٹربورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقررکردیا ہے ، 

پیر کو چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے گریڈ 20کے افسر، انجینئر اسداللہ خان کی بطور ایم ڈی واٹربورڈ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا،انجینئر اسداللہ خان ادارے کے سینئر افسر ہیں اور طویل عرصہ تک بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ،

کراچی کے نظام فراہمی ونکاسی آب کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،ملک کے سب سے بڑے شہر کی پانی کی طلب و رسد سمیت تمام فنی و تیکنیکی مسائل اور فراہمی ونکاسی آب کے جاری منصوبوں سے متعلق مکمل آگاہی رکھتے ہیں ،انہیں اپنے شعبہ پر عبور حاصل ہے ماضی میں وہ متعدد بار قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر بھی تعینات ہوچکے ہیں۔