وزیراعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

78

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں ان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے  پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملیں گے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل آؤٹ پیکج چاہتاہے، ایسی شرائط نہیں چاہیئں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔