رینٹل پاور کیس،پاکستان کیخلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل

94

اسلام آباد (آن لائن) سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لیے قائم کردہ عالمی ٹریبونل (آئی سی ایس آئی ڈی) نے ترک کمپنی کارکے کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پر عاید 86کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا۔سزا معطل ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے اس کیس کی پیروی کے لیے مقرر کیے گئے مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔.22اگست 2017کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا جس پر تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے نظرثانی کی دائر اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے.۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کردے گا۔ادھر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر کیخلاف رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنسز کی سماعت جج ارشد ملک کی چھٹیوں کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف و دیگر پر بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔