پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

96

وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح کردیا، صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے، مراد سعید کا کہنا ہے نئی سروس سے ا دارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کے آغاز کی تقریب ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ووفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں ای کامرس کابزنس ایک ارب ڈالرتک جائے گا، پاکستان پوسٹ اہم ملکی ادارہ ہے، جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کا مجموعی خسارہ 52ارب روپے تھا، ای کامرس سروس سے 120 ادارے منسلک ہو چکے ہیں، کاروبار کرنے والوں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری افراد کو ایک جگہ لائیں گے، عوام ہمیں خامیاں بتاتیجائیں ہم انہیں دورکریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کاعمران خان کا خواب پورا کریں گے، عمران خان کی سیاسی تربیت سے بننے والی ٹیم پاکستان بدلے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عثمان بزدار کے وزیراعلی بننے پر سب کو خوش ہونا چاہیے تھا، انھیں عوامی مسائل کی بہتر سمجھ ہے، وہ پنجاب کی حالت زار بدلیں گے، ان کے گھر پرپولیس کی نفری تعینات نہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے ، 
خیال رہے کہ اس سروس سے صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور مہنگی نجی کوریئر سروسز کی نسبت پاکستان پوسٹ کم چارجز وصول کرے گا،

مراد سعید کا کہنا ہے کہ آن لائن بزنس کرنے والی بڑی کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں، عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے، ، پاکستان پوسٹ کو صارفین کی آن لائن شاپنگ کا ڈیلیوری پارٹنر بنا رہے ہیں، عوام قومی ادارے پر انحصار کریں، بہتری محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی۔ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔