وزیراعظم نے بلوکی میں پودا لگاکر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا

172

وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان ننکانہ صاحب کے علاقے ہیڈ بلوکی پہنچے جہاں انہیں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آباد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت بلوکی میں پودا لگا کر ’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے قصور میں ہیڈ بلوکی میں1500 ایکڑ اراضی پر جنگل لگانے کے منصوبے کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات اور پارک آلودگی کے خاتمے، نئی نسل کیلئے بہت ضروری ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں جنگلات کی لیز پر دی گئی زمین فوری واپس لینے کی ہدایت جاری کردیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویسے بھی جنگلات کمی ہے اور ان کی زمین کیسے لیز پر دی جا سکتی ہے۔