سہائے عزیز ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ ایس پی کلفٹن تعینات

120

کراچی: سہائےعزیزعہدے سے ہٹائے جانے کے تھوڑی دیربعد ہی دوبارہ ایس پی کلفٹن تعینات کردی گئیں۔

کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ نے اے ایس پی سہائے عزیز کو ایس پی کلفٹن ساؤتھ زون کا اضافی چارج سونپے جانے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا۔ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان نے اے ایس پی سہائے عزیز کو ایس پی کلفٹن کے عہدے سے ہٹا کر کراچی پولیس آفس (کے پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آفتاب پٹھان نے سہائے کی جگہ اے ایس پی محمد عمران مرزا کو ایس پی کلفٹن تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

تاہم چند گھنٹے کے بعد کراچی پولیس چیف کی جانب سے سہائے عزیز کو ایس پی کلفٹن ساؤتھ زون کا اضافی چارج سونپے جانے کا حکمنامہ جاری کر دیا گی