سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

77

احتساب عدالت نے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی تین کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے اس کے علاوہ کامران مائیکل پر بطور وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ ملزم سے تفتیش کیلئے راہداری ریمانڈ کی منظوری دی جائےجبکہ کامران مائیکل کے وکیل نے ریمانڈکی سخت مخالفت کی ۔

احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیرکے 5 روزہ ریمانڈ کی منظوری دیدی،جنہیں کراچی منتقل کیا جائے گا ۔عدالت نے اہل خانہ کو ملزم سے ملاقات کی بھی اجازت دیدی۔

واضح رہے نیب نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، کامران مائیکل پر بحیثیت وزیر اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔