سرمایہ لگائیں ،ہر سہولت دیں گے،وزیراعظم کی امریکی وفد کو یقین دہانی

41
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے 
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے 

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے امریکی بزنسل کونسل کے وفد سے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ‘ ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔ 65 امریکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم کے وفد نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پی ٹی آئی حکومت کے پہلے 5ماہ میں ملک میں ہونے والی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور مستقبل قریب میں مختلف ممالک خصوصاً دوست ممالک کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم متوقع سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔