وزیراعظم کا کراچی کے تین اسپتالوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا عندیہ

51

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے تین اسپتالوں کا 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کراچی کے تین اسپتالوں کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ بڑی فرم سے کروانے کا عندیہ دیا۔

وزیر مملکت برائے صحت کی مشاورت سے اسپتالوں کو چلانے کے لیے بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپتالوں میں جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی شامل ہیں۔ تینوں اسپتالوں کو مثالی بنانا گورنر کا کام ہوگا۔ وفاق مشینری دے گا۔ تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں کے فنڈز بھی بڑھائے جائیں گے۔