لاپتا افراد کیس: قانون نافذ کرنے والے ادارے طلب

51

کراچی:  لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 6 مارچ کو  رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا نے روبرو 60 سے زائد  لاپتا  افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست  کی سماعت کری۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتا افراد کے معاملے پر مطلوبہ نتائج فراہم نہیں کر رہی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت  کی طلبی پر سیکرٹری داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے  کے  جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتا افراد کے معاملے پر مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی، جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کے سامنے پیش ہونے والے اداروں کے سربراہان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ لاپتا افراد کے ہر کیس میں ذاتی دلچسپی لے کر گمشدہ افراد کو بازیاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 6 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی جب کہ  لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔