ایزی اردو،پشتو اور سندھی کے نام سے جدید ایپلیکشین کا اجراء کردیا گیا،

80

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر کمپنی نے ایزی اردو ، پشتو اور سندھی کے نام سے جدید ایپلیکشین کااجراء کردیا ہیں، جو پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہو گی، 

جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کے ڈائریکٹر طلال فرحت اور سی ای او عارف حسام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر کمپنی گزشتہ 30برس سے پاکستان میں اردو زبان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ اردو کی ترویج کے سلسلے میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کی جدید ایپلیکشین کا اجراء پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے جس کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہو رہی ہے ،اس ایپلیکیشن کو چند نوجوانوں نے قلیل مدت میں تیار کر کے پاکستان کے نام کوروشن کیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ جدید ایپلیکشین کی خاصیت یہ ہے کہ اینڈروائڈ سیل فون رکھنے والے حضرات با آسانی اپنی آواز ریکارڈ کر کے اپنے پیغامات کو اردو یا انگریزی حروف تہجی میں چند سیکنڈوں میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بھیج سکتے ہیںیا وہ اس ایپلیکشین کو ٹائپ کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں وہ باآسانی رومن، انگریزی یا اردو میں لکھ اور پڑھ سکتے ہیں،

یہی نہیں بلکہ پاکستان کی دیگر زبانیں جن میں ’’پشتو‘‘ اور ’’سندھی‘‘زبان کو بھی با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ پلے اسٹور سے با آسانی مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز پاکستان میں معروف سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی ہے جو انتہائی تجربہ کار پیشہ ور افراد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ مختلف کاروباری ڈومینز میں استعمال کے لئے پیچیدہ سوفٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کر رہا ہے۔