ای کامرس پارٹنر کی حیثیت سے دراز اور پشاور زلمی کے مابین شراکت داری

83

دراز شاپنگ لیگ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا

کراچی
پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دراز پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زلمی کے آفیشل ای کامرس پارٹنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر لاہور میں دراز کے نمائندوں اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے دستخط کئے گئے۔ یہ شراکت داری دونوں تنظیموں کے مابین دلچسپ امکانات کا اشارہ ہے جو اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے زلمی کی آفیشل اشیاء اور زلمی ممبر شپ کارڈز دراز پر دستیاب ہوں گے۔
دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے جو پاکستان میں سب سے بڑی فرنچائز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس پارٹنر شپ کی طرح وہ اس سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہم اپنی ’’دی پاکستان شاپنگ لیگ میگا سیل مہم‘‘ کے ساتھ کرکٹ اور پشاور زلمی کو منا رہے ہیں۔
اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ دراز پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس نے پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ میں اپنا لوہا منوایا اور ہم اس کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان بھر میں شائقین کے لئے پشاور زلمی کی آفیشل اشیاء کی خریداری کو آسان اور قابل رسائی بنائے گی۔
یہ کھیل اور تفریح کے میدان میں دراز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔ دراز شاپنگ لیگ 7 فروری کو شروع ہوگی جو پاکستان کے دو پسندیدہ سابقہ اوقات، کرکٹ اور خریداری کو یکجا کرتی ہے۔ یہ سیل اپنے صارفین اور کھیل کے مداحوں کو پی ایس ایل دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی جس کے ذریعے وہ جدید ترین ٹیلی ویژن حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بگ ڈسکاؤنٹ تمام دیگر کیٹیگریز پر دستیاب ہوگا جن میں موبائل فونز، کمپیوٹنگ، گیمز، سپورٹس، فٹنس، گھریلو تزئین و آرائش کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com