اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ ، سیوریج کاپانی جمع ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا ،

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے. 

دوکانداروں نے جسارت کو بتایا کہ چار روز سے اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ اور جمعیت الفلاح کے سامنے سیوریج کے پانی کی صفائی نہیں کی گئی جس کے باعث شدید تعفن پھیلا ہوا ہے اور کارو بار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے متعدد بار واٹر بورڈ سے رابطہ کیا گیا مگرتاحال سیو ریج کے پانی کے نکا سی کے لئے کو ئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

دوکا نداروں کا مزید کہنا تھا کہ اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے دکانداروں ، خریداروں کے ساتھ خواتین اور طالبات کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے،

انہوں نے وزیر بلدیا ت سے فوری طور پر نوٹس لیکر غلاظت اور گندے پانی کو صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔