آسٹریلیا میں سیلاب سے رہایشی علاقے میں مگرمچھ اور سانپ آ گئے

170
آسٹریلیا: سیلاب میں پھنسے شہریوں کو کشتی کی مدد سے نکالا جارہا ہے‘ مگرمچھ نے درخت کے تنے پر پناہ لے رکھی ہے
آسٹریلیا: سیلاب میں پھنسے شہریوں کو کشتی کی مدد سے نکالا جارہا ہے‘ مگرمچھ نے درخت کے تنے پر پناہ لے رکھی ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں سیلابی ریلے کے ساتھ بہ کر مگرمچھ اور سانپ بھی رہایشی علاقے میں آگئے۔ مقامی حکام نے متاثرہ شہر ٹاؤنز ویل کو آفت زدہ قرار دے کر فوج طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق کوئنز ویل کے شہر ٹاؤنز ویل میں بارش سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔ کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرالیے گئے۔